مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ حکومت کی طرف سے بجلی کے فی یونٹ میں ایک روپے 80پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ نیپرا کے نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی۔نوٹیفیکشن میں بتایا گیا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں مارچ کے بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں ۔ماہانہ 50یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہو گا۔
پاکستانی حکومت نے ملک بھر میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔
News ID 1888476
آپ کا تبصرہ